وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قمر باجوہ مدت ملازمت میں توسیع کے لیے لین دین کرنا چاہتے تھے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ نے ملازمت میں توسیع کے لیے لین دین کی اور فیض حمید کا نام ڈراپ کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ باجوہ نے کہا آپ بھی اپنی چوائس سے پیچھے ہٹیں، جب ان کی بات نہیں مانی تو دھمکیاں دیں۔
خواجہ آصف کے مطابق آخری دنوں میں باجوہ نے مجھ سے اور ملک محمد احمد خان سے پانچ پانچ گھنٹے گفتگو کی تھی۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے واضح کہا تھا میں ایکسٹینشن نہیں لوں گا، بہتر ہوتا کہ خواجہ آصف ٹی وی انٹرویو میں ان باتوں پر بھی روشنی ڈالتے کہ جن دنوں جنرل باجوہ نے امریکا میں ایک تقریب میں واضح کہا تھا کہ میں ایکسٹینشن نہیں لے رہا، فیض حمید کے معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، ادارے کے کچھ سخت ڈسپلن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی باتیں سن چکا ہوں جن تاریخوں کا حوالہ خواجہ آصف نے دیا ان دنوں جنرل باجوہ کا دورہ امریکا ہوا تھا۔