خواجہ آصف کی حکومت کو بڑی دھمکی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے شوشرابہ اور احتجاج کیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین نے مراد سعید کی تقریر کے دوران احتجاج شروع کیا اور اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ اسد قیصر تمام اراکین کا تاکید کرتے رہے کہ وہ اپنی نشستوں پر جاکر بیٹھیں انہیں بھی موقع دیا جائے گا مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے اسد قیصر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھمکی دی کہ حکومت اوراسپیکرکایہی رویہ رہاتوایوان نہیں چلنےدیں گے، اسپیکرصاحب ایوان کااحترام کریں گےتوسب احترام کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکرسےہم نےایک گھنٹہ پہلےوقت مانگاانہوں نےنہیں دیا، ہم خیرات میں وقت نہیں مانگ رہے بلکہ یہ ہمارا حق ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے اُن سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔