آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آئی سی سی کے فیصلے پر برس پڑے۔
اوپنر عثمان خواجہ نے انگلینڈ میں ڈرا ہوئی ایشز سیریز کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ٹیم کے 10 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) پوائنٹس سے محروم ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
خواجہ آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ کے رکن بھی ہیں، نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے لابنگ کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ سلو اوور ریٹ کے لیے سزاؤں میں نرمی کی تھی۔
Don't even get the chance to bowl in the second innings at Manchester due to 2 days of rain and @ICC still issue fines and take 10 WTC points of us for slow over rates! That makes a lot of sense… 🤦🏾♂️ pic.twitter.com/NKuGI61n2n
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) August 2, 2023
آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہونے کے بعد ایشز کا اعزاز برقرار رکھا ہے تاہم اولڈ ٹریفورڈ میں چوتھے ٹیسٹ میں 10 اوورز کم ہونے کی وجہ سے حاصل کیے گئے 28 پوائنٹس میں سے ایک تہائی سے زیادہ کھو دیے ہیں۔
ٹوئٹر پر آئی سی سی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ نے لکھا کہ 2 دن کی بارش کی وجہ سے مانچسٹر میں دوسری اننگز میں باؤلنگ کرنے کا موقع بھی نہیں ملا اور آئی سی نے پھر بھی جرمانہ کیا اور سلواوور ریٹ پر 10 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ختم کر دیے جو کہ کافی معنی رکھتے ہیں۔