کراچی کے خواجہ نافع پی ایس ایل میں آتے ہی چھاگئے۔ نوجوان بیٹر نے لاہورقلندرز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کو کامیابی دلائی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں تبصرہ کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ نافع میں بابر کی جھلک نظر آتی ہے بابر جب آئے تو انہوں نے ایسے ہی کیریئر کا آغاز کیا جس میں وہ دو سال ڈومیسٹک کھیلے اگر نافع کو ورلڈکلاس پلیئر بنانا ہے تو دو سیزن ڈومیسٹک کے کھیلنا ہوں گے۔
https://urdu.arynews.tv/shaheen-gifted-his-bat-to-khawaja-nafay/
انہوں نے کہا کہ نافع کے معاملے پر جلد بازی نہیں دکھانی چاہیے ان کے سلیکشن پر کوئی بحث ہوئی تو مکمل جواب دے سکتا ہوں لیکن جلدبازی نہیں ہونی چاہیے انہیں پورا وقت دینا چاہیے کم از کم ایک سال پورے کھیلنے دیں، پی ایس ایل کا پورا سیزن اور ڈومیسٹک کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔
کامران نے کہا جب نافع پورا سال کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئے گا اور وہ بابر کی طرح تیار ہوں گے، میری درخواست ہے کہ اس پر دباؤ نہ ڈالا جائے کیونکہ جب یہ 4 دن والی (ڈومیسٹک) کرکٹ میں پرفارم کرے گا تو مستند بیٹر بن کر آئے گا۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے 30 گیندوں پر 60 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
خواجہ نافع نے اپنی اننگ میں ایک ڈاٹ بال کھیل کر پی ایس ایل کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بھی بنایا۔