عثمان خواجہ کا فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر انوکھے احتجاج کا فیصلہ

عثمان خواجہ

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر انوکھے انداز میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کرکٹ شوز پر ’تمام جانیں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب انسانوں کا حق ہے۔‘ کے جملے لکھے ہوں گے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کے جملے آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

عثمان خواجہ

واضح رہے کہ 2014 میں انگلش کرکٹر معین علی کو ہینڈ بینڈ  پر غزہ بچاؤ اور فلسطین آزاد کرو کے کلمات لکھنے پر وارننگ دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔