لاہور: عمران خان کی تیسری مبینہ اہلیہ بشری مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ مجھ سے اور میری سابقہ اہلیہ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں، بشریٰ جیسی پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی ایسی ذات پر تبصرہ کرنا قابل افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں تاہم پی ٹی آئی اس بارے میں واضح اعلامیہ جاری کرچکی ہے جس کے مطابق بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیش کش کی گئی تھی۔
تاہم اب بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے زیرگردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سابق اہلیہ بشریٰ جیسی پاک بیوی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ کرنا افسوسناک ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھ سے اور میری سابقہ اہلیہ سے منسوب جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں انہیں مسترد کرتا ہوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے گزارش ہے کہ ایسی خبریں نہ چلائیں جس کے باعث ہمارے اہل خانہ کشمکش میں مبتلا ہوں۔
This one liner Statement about Imran Khan will set the whole #GeoSharif #PatwarKhana on Fire 🔥!
Humiliation is destiny of #GEO & #PMLN !#IKPrideOfPakistan @sadat_younis @MujtabaSharf @mariamsmadness @hassan_k82 @OyeQazilbash @ArtistSajid @raoo512 pic.twitter.com/quUalvVu01
— Adnan Zaheer Khawaja (@Adnan_Zaheer) January 7, 2018
خاور مانیکا کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان ہمارے گھر آتے جاتے تھے کیونکہ وہ رہائش گاہ کو مرشد خانہ سمجھتے تھے، اُن کے جیسا اچھا آدمی نہیں دیکھا، اللہ انہیں صحت دے‘۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی شادی، افواہوں کا بازارگرم، خاتون کے بیٹے کی تردید
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہے کیونکہ کپتان نے خود اب تک خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی مگر بشریٰ بی بی کے بیٹے نے گزشتہ روز والدہ کی شادی کی سخت الفاظ میں تردید کی تھی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔