خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ کے خلاف مقدمہ درج

خاور منیکا کے بیٹے موسیٰ کے خلاف ملازم پر فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق موسیٰ کے خلاف مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، تھانہ صدر پولیس نے موسیٰ مانیکا کو گرفتار کیا۔

مقدمہ ملازم علی بہادر کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق چادروں کو ہاتھ لگانے پر فائرنگ کی گئی، واضح رہے کہ موسیٰ مانیکا نے ملازم حیدر علی کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ موسیٰ مانیکا نے جلدی کام نہ کرنےپر ملازم پر فائرنگ کی۔

یہ پڑھیں: جلدی کام نہ کرنے پر ملازم پر فائرنگ ، خاور مانیکا کا بیٹا گرفتار

زخمی ملازم علی بہادر کو فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واقعہ خاور مانیکا کی رہائش گاہ پر پیش آیا، اطلاع کے بعد تھانہ صدر کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور موسیٰ کو گرفتار کر لیا۔