پاکپتن : اسپیشل مجسٹریٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں خاور مانیکا کے بیٹے موسی مانیکا کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کی جانب سے خاور مانیکا کے بیٹے کو عدالت میں پیش کر دیا ، موسیٰ مانیکا اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ہے۔
اسپیشل مجسٹریٹ نے موسیٰ مانیکا کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
اس سے قبل ڈی پی او جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ موسیٰ نے اپنے ملازم علی بہادر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
جس کے بعد پولیس نے موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، جس میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ کے خلاف مقدمہ درج
واقعہ خاور مانیکا کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا ، جہاں ان کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے ملازم علی بہادر کو چادریں کمرے سے باہر نہ رکھنے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تھا تاہم زخمی ملازم علی بہادر تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔