اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خورشیدشاہ سیاسی بھرتیوں کا انبارلگانے والی کمیٹی کا حصہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ خورشید شاہ اپنے کرتوت سامنے رکھیں، بینظیراوربھٹوکوبیچنا بند کریں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے، خورشیدشاہ سیاسی بھرتیوں کا انبارلگانے والی کمیٹی کا حصہ تھے۔
خورشیدشاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباھی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔ یہ اس کمیٹی کے سربراہ تھےجنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2019
فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں۔
وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں، فواد چوہدری
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں اور اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ سے ڈاکوراج کا خاتمہ ہوگا، یہ شہید محترمہ بھٹوکا نام تک بیچ کرکھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 2008 سے 2013 تک ماڈل اور بہترین حکومت تھی، اعداد وشمار کے ساتھ بات کرتا ہوں، کوئی بھی چیلنج کرے میں جواب دوں گا۔