اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشیدشاہ نے نوازشریف کوسندھ میں علاج کی دعوت دے دی اور کہا سندھ میں اچھےڈاکٹرہیں،این آئی سی وی ڈی بہترین ادارہ ہے،نوازشریف آجائیں این آئی سی وی ڈی میں علاج کراتےہیں، خوشی ہوگی سابق وزیراعظم کاعلاج پاکستان میں ہی ہو۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نوازشریف کوصحت دے، نوازشریف کی مرضی کہاں سے علاج کرانا چاہتے ہیں ، پاکستان میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ،این آئی سی وی ڈی بہترین ادارہ ہے، نواز شریف آجائیں این آئی سی وی ڈی میں علاج کراتے ہیں، وہ یہاں سے بہتر ہوکر جائیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔
نوازشریف کوکچھ ہوگیاتوحکومت ذمہ دارہوگی
خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے ان کی ضمانت ہونی چاہیے، نواز شریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ جب علیم خان پکڑاگیاتوبلٹ پروف گاڑی میں گیا، آغاسراج درانی کوبکتربندمیں لےجایاگیا، ہر شخص کیلئے الگ قانون ہے، کیسز سب پر ہیں نیب جس کو پکڑے اس کی مرضی، احتساب کرناچاہیے مگر اپنی صفائی کا موقع بھی دینا چاہیے۔
احتساب کرناچاہیےمگراپنی صفائی کاموقع بھی دیناچاہیے
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی سیاسی کشیدگی اور اندر کی لڑائیوں کا فائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔
خورشیدشاہ نے کہا کہ ملکی سلامتی پرہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہماری اندرکی لڑائی ہوگی مگر پاکستان کیلئے سب ایک ہیں۔