سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں شروع سے ہی تضاد رہا ہے، نواز شریف ضرور وطن واپس آئیں گے اور انہیں آنا بھی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے ہیں، ایسے اتحاد پیپلزپارٹی کی مقبولیت کی واضح مثال ہیں۔
[bs-quote quote=”عمران خان یوٹرن لیتے ہیں، ہمیشہ باؤنسر لگاتے ہیں، اس مرتبہ وہ خود باؤنسر کا شکار ہوگئے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”خورشید شاہ”][/bs-quote]
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان یوٹرن لیتے ہیں، ہمیشہ باؤنسر لگاتے ہیں، اس مرتبہ وہ خود باؤنسر کا شکار ہوگئے ہیں، ان کے قول و فعل میں شروع سے ہی تضاد رہا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ایسے حالات میں نواز شریف باہر رہیں گے، وہ ضرور وطن واپس آئیں گے اور انہیں آنا بھی چاہئے، مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف سے متعلق فیصلہ جلد آئے گا۔
سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ثابت کرے کہ انتخاب شفاف ہوں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر نگراں حکومت کو ثابت کرنا ہوگا۔ قوی امکان ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سیاسی ہے، سی سی آئی اجلاس میں جائے گا۔ کالا باغ ڈیم تکنیکی لحاظ سے دیکھا جائے، فیڈریشن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ ’عدالت کا کام کالا باغ ڈیم پر سیمینارز کروانا نہیں‘۔