اگربنی گالہ کوریگولرائزکیا جاسکتا ہے تودیگرکوبھی کرنا چاہیے‘ خورشیدشاہ

khursheed shah

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ لوگوں کوچھت فراہم کرے جن کے پاس نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حالیہ بجٹ تو صنعت کاروں سے کیے گئے وعدےکے لیے تھا، صنعت کاروں کوریلیف دینا چاہیے لیکن کیا زراعت کوریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ لوگوں کوچھت فراہم کرے جن کے پاس نہیں ہے، اگر قبضے ہیں توپھرگھرگرائے جاسکتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اگربنی گالہ کوریگولرائزکیا جاسکتا ہے تو دیگرکوبھی کرنا چاہیے، امیر کو چھت چاہیے توغریبوں کو بھی سرپرچھت چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن حکومتی وزرا کے رویے کی وجہ سے یہ مشکل لگ رہا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اگراپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا توپارلیمنٹ کیسے چلے گی، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی سول نافرمانی کی تحریک چلے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان اگلی بار بھی اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔