’آزادی کے نعرے لگانے والے دھڑام سے گر گئے‘

khuwaja

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم لوگوں نےخاصا سفر طےکر لیا پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ سیاستدانوں کیلئے سبق ہے ان کے ساتھ جو لوگ ملائے گئے ان کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں تھا۔

ایک بیان انہوں نے کہا کہ آزادی کے نعرے لگانے والے لوگ دھڑام سےگر گئے فردوس عاشق اعوان درخواست کر رہی ہیں مجھےساتھ ملائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہاتھ کرنے والوں سے تاریخ حساب لےگی، کورکمانڈر ہاؤس میں یاسمین راشد کی موجودگی پر کوئی دو رائے نہیں، کورکمانڈر ہاؤس حملے میں سارا وقت یاسمین راشد وہاں موجود تھیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے مفتاح اسماعیل کی پارٹی پالیسیوں پر تنقید پر دکھ تھا پارٹی نے مفتاح اسماعیل کو دوبار وزیرخزانہ بنایا ان حالات میں مفتاح کا اس طرح کا مؤقف نامناسب تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے انتخابات رسک ہیں موجودہ سیاسی مساوات کاہمیں فائدہ ہو گا، بجٹ میں پنشن میں بھی اضافہ کیاجائےگا۔