نیویارک : وفاقی وزیرخارجہ محمد خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وطن کی بقاء میں مشغول فوج اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر چلانے والی حکومت کے درمیان غلط فہمی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریر کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہی، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گھٹیاعناصرسوشل میڈیا پرغلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.
Malicious fake accounts are attempting to create a wedge between armed forces and Government, for nefarious political ends. 1/2
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 1, 2017
انہوں نے کہا کہ مذموم سیاسی عزائم کے لیے کچھ شرپسند عناصرجعلی اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہو گی کیوں کہ ملک دفاع میں مشغول فوج اور ملک کی رونقیں بحال کرنے میں مصروف حکومت میں مکمل ہم آہنگی ہے.
At a time when our military is fighting an existential battle for our motherland, such propaganda is particularly heinous. 2/2
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 1, 2017
وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں پر دشمنوں سے نبرد آزما ہے اور اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مشغول ہے ایسے نازک موقع پر کچھ مفاد پرست غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں.
خیال رہے وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف کو امریکا میں اپنا گھر درست کرنے، ڈومور اور حافظ سعید کے حوالے سے دیئے گئے بیانات پر دباؤ کا سامنا ہے اور سیاسی رہنماؤں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔