لاہور : وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر اعتزاز احسن آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنا ہے بہتر ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہی، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سابق صدرآصف زرداری کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگراعتزاز احسن زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنا بہتر ہے۔
اگر اعتزاز زرداری کی آوازھیں توپیپلزپارٹی کوخداحافظ کہنابہترھے.نواز شریف نےپیپلز پارٹی کی حکومت کوگرنےسےبچانےکیلیےاپنی مقبولیت داؤپرلگادی تھی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 18, 2017
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو بچانے کے لیےاپنی مقبولیت داؤپرلگادی تھی اور باخبر لوگ جانتےھیں کہ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات کبھی ختم نہیں ھوتے۔
باخبر جانتےھیں کہ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات کبھی ختم نہیں ھوتے. مسلم لیگ ن کو سیاست آگے بڑھانے کے لئیے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 18, 2017
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میثاق جمہوریت پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عمل نہ کرنے سے متعلق آصف زرداری کا بیان درست نہیں ہے ان کی حکومت بیڈ گورننس کا شکار تھی۔
آصف زرداری کی مسلم لیگ ن سے شکایات درست نہیں ھیں. زرداری صاحب نے میثاق ِ جمہوریت سے بار بار انحراف کیا.اُنکی حکمرانی بیڈ گورننس کاشاھکار تھی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 18, 2017
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سیاست آگے بڑھانے کے لیے کسی بیسا کھی کی ضرورت نہیں ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی پہلی چوائس ہو گی۔
مسلم لیگ ن اللّٰہ کی تائید اور عوام کی طاقت پر انحصار کرتی ھے . آئیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ھی عوام کی پہلی چوائس ھو گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 18, 2017
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز نے مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ میاں صاحب منتخب حکومتوں کو گرانے کی کوششوں میں ملوث رہے ہیں اور یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے منفی کردار ادا کیا۔