اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پانچ ہزار کرسیوں پر 10ل اکھ افراد ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ باقی 9 لاکھ 95 ہزار افراد کہاں ہیں؟
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جلسے کے دوران پی ٹی آئی اور لیگی رہنماؤں میں نوک جھونک بھی چلتی رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں 10 لاکھ افراد لے کر آؤ۔
خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پی ٹی آئی والو، خدا کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں لوگ لاؤ، باقی 9 لاکھ 90 ہزارلوگ کہاں ہیں؟
10 لاکھ لوگ….. 5 ہزار کرسیوں پر سما گئے. یہ صرف عمران خان کے جلسے میں ہو سکتا ہے.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 2, 2016
خواجہ سعد رفیق کے ٹوئٹ کا پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی نے جواب دیا کہ عوام کا جمع غفیر دیکھ کر خواجہ سعد رفیق پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔
پریڈ گراؤنڈ میں کتنےآدمی ہیں؟ مشتاق غنی نے سعد رفیق سے سوال کیا کہ سعد رفیق دیکھ لیں کہ وہ تمام کارکن یہاں موجود ہیں جن پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیاتھا۔
دوسری جانب شیریں مزاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ سعد رفیق جلسے کے شرکاء دیکھ لیں شاید ان کا حساب ٹھیک ہوجائے۔