خضدار میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

خضدار دھماکا، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی شدت سے کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو نال اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاہم اب تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

14 فروری 2025 کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 کان کن جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار سے پنڈی جانیوالی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

ڈپٹی کمشنر نے بتایا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد کوئلے کی کانوں میں کام کرنے جا رہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کیا گیا۔

چند روز قبل ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) وڈیرہ غلام سرور جاں بحق ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فائرنگ سے وڈیرہ غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے جبکہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

افسوسناک واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی تھیں۔