پشاور: خیبر ایجنسی میں فورسز پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ہونے والے دھماکےمیں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیبر ایجنسی کے علاقے شین درنگ اکاخیل میں سرپسندوں کی جانب سے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کرزخمیوں کواسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لےکرسرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
یاد رہےکہ گذشتہ روز آئی ایس پی آرکی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن خیبر فور کے تحت 21 جولائی کو پاک-افغان سرحدی علاقے میں بلند ترین مقام بریخ محمد کنڈاؤ پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ کارروائی کے بعد پاک فوج نے علاقے کو کلیئر قرار دے کر 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اپنی چیک پوسٹیں قائم کردیں۔
Op Khy4. Highest & craggiest mountain top Brekh Muhammad Kandao in Rajgal near Pak-Afg bdr cleared, post estb. No place for any terrorist. pic.twitter.com/X4jvHOF0W9
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 22, 2017