وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے1 ارب روپے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی نے صوابی کا ہنگامی دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سےملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوت شدگان کیلئے 8 لاکھ اور زیادہ متاثرہ گھروں کیلئے 4 لاکھ روپے جب کہ عارضی متاثرہ گھروں کیلئے 1 لاکھ 60 ہزار اور متاثرہ فی ایکڑ فصلوں کیلئے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ اسد قیصر، شہرام ترکئی، ایم پی ایز ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا @IMMahmoodKhan کا سیلاب سے متاثرہ ضلع صوابی کا دورہ
جاں بحق افراد کے لواحقین میں فی کس 3 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم،وزیراعلی کی طرف سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مزید پانچ لاکھ روپے فی کس کا اعلان#KPKUpdates pic.twitter.com/YeQUYUJny8
— KP Updates (@KPKUpdates) July 20, 2022
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کا وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ کھڑا ہے آپ تنہا نہیں ہیں صوبائی حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی ہم مشکل مالی حالات کے باوجود حالات کامقابلہ کریں گے۔
محمودخان نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر موجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے اگر یہ تجاوزات نہ ہوتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔