پب جی اکاؤنٹ کی خریداری کیلئے اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین

پب جی اکاؤنٹ خریداری

سیالکوٹ : پب جی اکاؤنٹ کی خریداری کیلئے لڑکے نے 2 دوستوں کے ساتھ خود کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور 15 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پب جی اکاؤنٹ کی خریداری کیلئے اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے 2 روز قبل 17 سالہ علی وہاب لاپتہ ہوا۔

پولیس نے کہا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق مغوی بہن کو اسکول چھوڑنے گیا لیکن واپس نہ آیا، مغوی کے چچا نے بتایا اغوا کار 15 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مددسےمغوی کولاہورسےبازیاب کرایا، مغوی کو پب جی اکاؤنٹ خریدنے کیلئے 10 لاکھ روپے درکار تھے، مغوی کو یقین تھا والد اس کام کے لیے پیسے نہیں دیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ لڑکے نے پیسوں کیلئے 2 دوستوں کے ساتھ خود کو اغواکرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔