ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عالمی شہرت یافتہ جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔
رپورٹس کے مطابق کیرون پولارڈ نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پولارڈ کرس گیل کے بعد 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلی جانے والی 19 رنز کی اننگز کے دوران ایک زور دار چھکا بھی لگایا اور سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل ایون لوئس 203 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر تھے۔
پاکستانی کرکٹرز کا راشد خان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
واضح رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ 700 ٹی 20 میچز کھیلنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن چکے ہیں اور ان کا نام ریکارڈ بک میں درج کرلیا گیا ہے۔
سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میجر لیگ کرکٹ میچ میں ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔