والدین کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 3 ماہ کے بچے کو قتل کر دیا

سفاک ڈاکوؤں نے واردات کے دوران 3 ماہ کے معصوم بچے کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ پنجاب کے علاقے دیپالپور میں پیش آیا جہاں والدین کی ڈکیتی مزاحمت پر بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ڈاکوؤں نے واردات کے دوران 3ماہ کے بچے کو قتل کر دیا۔ ڈاکوؤں نےموٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران میاں بیوی کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پستول کا بٹ مار کر بچےکو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ  تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود میں پیش آیا ہے اور اس کی مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

بچے کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد والدین کے سپرد کر دی گئی ہے۔