شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ’آزمائش‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کا بازو اتر گیا تھا۔
اداکارہ کنزا ہاشمی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ آزمائش میں کھینچا تانی والا سین تھا میں بول رہی تھی کہ میرے اندر اتنی ہمت نہیں ہے لیکن کہا گیا کہ نہیں یہ سین کرنا ہے جب سین مکمل ہوگیا تو میرا ہاتھ حرکت نہیں کررہا تھا میں نے رونا شروع کردیا۔
کنزا نے بتایا کہ ڈائریکٹر کہنے لگے کہ آجائیں سین کرلیں میں روتے ہوئے کہنے لگی کہ میرا بازو نہیں ہل رہا پھر مجھے اسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹر نے بھی ڈانٹا کہ آپ کیسے شوٹ کررہے ہیں لوگوں کے بازو نکال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں مجھے انجیکشن لگے میں اتنا روئی کہ دل چاہا کہ سب کو پکڑ کر ماروں، اس کے بعد وہ ہماری رات خراب ہوگئی، دو دن تک تھراپی ہوئی جس کے بعد جاکر بازو ٹھیک ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک سین میں پھر میرے بازو کو پکڑ کر کھینچنا تھا تو میرے بال کھینچے گئے اور پورا گچھا ہاتھ میں آگیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں کنزا ہاشمی نے بتایا کہ میں بہت آرام سے ڈرائیونگ کرتی ہوں چاہے جتنی بھی دیر ہوجائے میں کہتی ہوں کہ نہیں میں ایسا نہیں کرسکتی۔
اسکرپٹ کے انتخاب سے متعلق کنزا ہاشمی نے کہا کہ پہلے ایسا ہوتا تھا کہ اسکرپٹ سے متعلق بول نہیں سکتے تھے اگر کچھ کہنا چاہو تو کہا جاتا تھا کہ تمہیں انڈسٹری میں آئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں لیکن اب میں ایسی جگہ ہوں کہ سوال کرسکتی ہوں ابھی بھی لوگ خفا ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے ان کے ہمراہ فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی ودیگر شامل تھے۔