شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کنزا ہاشمی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لندن میں موجود ہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ ’پاگل خوبصورت زندگی۔‘
View this post on Instagram
کنزا ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اس سے قبل بھی کنزا ہاشمی نے اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کنزا ہاشمی (حیا) اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں دیگر کرداروں میں فیصل قریشی، صائمہ نور، حنا دلپذیر، مریم انصاری، شہروز سبزواری ،شبیر جان ودیگر شامل ہیں۔
’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔