شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن حق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سفید شرٹ پہنے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کرن حق کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’آج پھر جینے کی تمنا ہے سنا جاسکتا ہے۔‘اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجیزبنائیں۔
کرن حق نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنی اور ڈراموں سے متعلق تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی کرن حق نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ کرن حق ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ڈرامے میں شہروز سبزواری (اسد) ان کے شوہر بنے ہیں۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر شامل ہیں۔
میرے ہی رہنا کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔