نیوزی نے آئندہ ہفتے سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان دورہ آسٹریلیا ختم ہونے کے بعد آئندہ ہفتے کیویز کے دیس کا رخ کرے گی جہاں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیمسن اور لوکی فرگوسن سیریز کے تمام میچز نہیں کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریگولر کپتان کین ولیمسن پانچ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ میچ میں جوش کلارکسن شریک ہوں گے اور قیادت مچل سینٹنر کریں گے، اسی طرح لوکی فرگوسن ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ بین سیئرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
کین ولیمسن کی عدم موجودگی میں مچل سینٹنر تیسرے میچ میں کپتان ہوں گے، اسی طرح لوکی فرگوسن کی جگہ ابتدائی دو میچز میں بین سیئرز حصہ لیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریز میں نوجوان اوپنر رچن روندرا کو آرام دیا گیا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم لیگز میں مصروفیات کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے جبکہ کائل جیمیسن اور مائیکل بریسویل مکمل فٹ نہیں۔
نیوزی لینڈ بورڈ کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے مطابق ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، اش سودھی اور ٹم ساوتھی۔
The KFC T20 Series against Pakistan starts on January 12 at Eden Park. More | https://t.co/PK2adErqGI #NZvPAK pic.twitter.com/aQBCnR5qSb
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 2, 2024
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکے میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔