کوہستان کرپشن کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد بڑے نام بے نقاب ہوگئے۔
کوہستان کرپشن کیس میں گرفتار کنٹریکٹر محمد ایوب نے دوران تفتیش اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد سے ڈیلز کا انکشاف کیا ہے۔
نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل انکوائری کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کردیا، نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے اثاثے برآمد، گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط کرلی۔
نیب نے کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے گئے، ایک ارب سے زائد نقد رقم، غیرملکی کرنسی، تین کلو سونا برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا ہے، 73 بینک اکاؤنٹس منجمد، 5 ارب روپے کی رقم برآمد کی ہے جبکہ 77 لگژری گاڑیوں کی کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
یہ پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل، اعظم سواتی کو نیب نے طلب کرلیا
علاوہ ازیں نیب نے 30 رہائشی گھر، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں اور 4 فارمز ہاؤس بھی تحویل میں لے لیے ہیں، ضبط کی جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی بھی شامل ہے۔
کل 109 جائیدادیں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ضبط کی گئیں، ضبط شدہ املاک کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔