’اب تو مجھے سکھائے گا‘ ویرات اور گوتم کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے ہونے تلخ کلامی منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب کائل میئرز نے ویرات کوہلی سے پوچھا کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ بدسلوکی کیوں کرتے ہیں۔

میچ ختم ہونے کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دوران  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کائل میئرز نے ویرات کوہلی سے چلتے ہوئے پوچھا تھا کہ آپ نوین الحق کے ساتھ بدسلوکی کیوں کررہے ہیں انہیں گالیاں کیوں دے رہے ہیں جس پر ویرات نے ہی ان سے سوال کر لیا کہ وہ مجھے کیوں گھور رہا ہے؟

گمبھیر کے اس طرح کھیچنے پر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے۔

گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی سے کہا کہ ’ کیا بول رہا ہے بول‘ جس پر ویرات نے کہا کہ ’میں نے آپ کو کچھ بولا ہی نہیں آپ کیوں گھس رہے ہیں‘، ویرات کے جواب پر گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’تونے اگر میرے کھلاڑی کو بولا ہے تو مطلب تونے میری فیملی کو گالی دیا‘۔

گوتم گمبھر کی بات سن کر ویرات کوہلی نے کہا کہ ’ تو آپ اپنی فیملی کو سنبھال کے رکھیں‘ جس پر گوتم گھبھیر مزید بھڑک گئے اور ویرات سے کہا کہ ’ اب تو مجھے سکھائے گا‘۔

بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے میدان میں آگیا

یاد رہے کہ اس تلخ کلامی کے بعد بھارتی میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔