پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے پی ٹی آئی ارکان کو جوتے دکھا کر نعروں کا جواب دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں دوسرے دن بھی اجلاس میں بدنظمی دیکھنے میں آئی، اسپیکر کے انتخاب کے دوران ن لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کیخلاف گیلری سے کارکنوں نے نعرے لگائے۔
خاتون ایم پی اے نے ووٹ ڈالنے کے بعد تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈاپورسے شکایت کی، جس پر علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو پُرامن رہنے کی تلقین کی۔
کے پی اسمبلی میں گیلری میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کے نعروں پر ن لیگ کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے جوتا اٹھالیا ، ثوبیہ شاہد نے پی ٹی آئی ارکان کو جوتے دکھا کر نعروں کا جواب دیا تاہم اسمبلی میں شور شرابا ہوتا رہا۔
گذشتہ روز خیبر پختونخواہ اسمبلی کےاجلاس سے قبل گیلری سے نعرے بازی کی گئی تھی، جس پر اسپیکر ڈائس کے سامنے لیگی خاتون ہاتھ میں گھڑی پکڑ کر نعروں کا جواب دیتی رہیں۔
اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینکا تھا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اپوزیشن پر پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں۔