خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلوں اور تودے گرنے کا انتباہ

خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلوں اور تودے گرنے کا انتباہ

پشاور (24 اگست 2025): خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلوں، تودے گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے صوبے میں بارشوں کے موجودہ سلسلے کے دوران سیلابی ریلوں، تودے گرنے اور تیزہوائیں چلنے کا انتباہ کیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے اور عوام ہیلپ لائن 1700 پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن تیز

ادھر قصور کے قریب دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق سیلابی پانی سے تیس سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔