خیبرپختونخوا کے وزیر اپنی حکومت پر کرپشن کا الزام لگا کر مستعفی

خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان

پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان اپنی حکومت پر کرپشن کا الزام لگا کر مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان مستعفی ہوگئے۔

وزیر سی اینڈ ڈبلیو نے کہا کہ صوبائی حکومت میں جاری انتہائی کرپشن کےساتھ مزیدنہیں چل سکتا، کرپٹ لابیزاتنی مضبوط ہیں کہ میں استعفیٰ دینے پر مجبور ہوا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ سے استعفیٰ دینےکی وجوہات ایوان میں بیان کروں گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر کے استعفیٰ پر صوبائی حکومت نے مؤقف میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کردی تھی۔

جس پر وزیر اعلیٰ کے پی نے صوبائی وزیر کو وزارت سے ہٹانے کی سمری پہلے ہی گورنر کو ارسال کردی ہے۔