قبائلی اضلاع الیکشن، مخصوص نشستوں کے امیدواران کی فہرست جاری

Mansehra

پشاور: الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ نے قبائلی اضلاع میں ہونے والے مخصوص نشستوں کے امیدواران کی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق  5 مخصوص نشستوں کے لیے 39 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

خواتین کی4 مخصوص نشستوں کے لیے مجموعی طورپر30 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جبکہ اقلیت کی مخصوص نشست کے لیے 9 امیدواران کے کاغذات موصول ہوئے۔

یاد رہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 9 مئی سے شروع ہوا، امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی۔

مزید پڑھیں: قبائلی اضلاع میں پہلاالیکشن : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل

خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی تھی۔ نامزد امیدواروں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں 22 مئی تک دائر کی جاسکیں گی، ٹریبونل 27 مئی تک اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 مئی مقرر کی گئی ہے، اسی طرح کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہے۔