خیبرپختونخوا: وزرا و معاونین کیلیے 2 لاکھ روپے گھر الاؤنس مختص

علی امین گنڈاپور

پشاور: کابینہ نے خیبرپختونخوا وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کے بل میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ ترمیم کے بعد وزرا، مشرا ،معاونین کو سرکاری رہائش نہ ہونے پر 2 لاکھ گھر الاؤنس دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ میں منتخب نمائندوں کی مراعات میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین میر سٹی کو اعزازیہ 40 سے بڑھا کر 80 ہزار کر دیا گیا ہے جب کہ وارڈ کونسل چیئرمین کا اعزازیہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30ہزار کر دیا گیا۔

کابینہ نے وفاق سے این ایف سےایوارڈمیں آئین پاکستان کےمطابق انٹرم ایڈجسمنٹ اور خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کے حصص شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی سےمتعلق آرڈیننس کالا قانون قرار دے کر وفاق سے واپس لینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد کو اپناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے۔ ريٹائرڈ ججز الیكشن ٹرایبونل میں انصاف اور جمہوری اصولوں کےخلاف ہے۔

کابینہ نے 326.4 ملین ڈرگ فری پشاور پروگرام کی منظوری دی جس میں 2000 منشیات کے عادی افراد کا پہلے فیز میں علاج کیا جائےگا۔کابینہ نے1.377 بلین روپے گندم کی خریداری اوربقایاجات کیلئےرقم مختص کر دی۔

کابینہ نے بانڑیاں، نتھیاگلی ایبٹ روڈ کی تعمیر و ترقی کیلئے 200 ملین کی منظوری بھی دی۔