ایک اور پارٹی کا تحریک انصاف کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جےیوآئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہو گی۔

پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت کی کل جماعتی کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا نے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت کی اے پی سی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔

محمد علی شاہ باچا کے مطابق کے پی حکومت کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مسائل پر متعدد بار بات چیت ہو چکی ہے صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو سیکورٹی مسائل حل ہو چکے ہوتے، خیبرپختونخوا حکومت کی ماضی کی بات چیت نتیجہ خیز نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت احتجاج سے فارغ ہو تو عوامی مسائل پر توجہ دے۔