خیبرپختونخوا میں ن لیگ اور جےیوآئی نے اقلیتی نشست کا فیصلہ قرعہ اندازی کی جگہ افہام و تفہیم سے طے کر لیا۔
ن لیگ اقلیتی نشست کیلئے قرعہ اندازی سے دستبردار ہو گئی جس کے بعد نشست جمعیت علما اسلام کو مل گئی۔
لیگی رہنما امیرمقام کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نےدونوں پارٹیوں کی مشاورت سے کیا، ن لیگ اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بلامقابلہ انتخابات کیلئے قربانی دےرہی ہے۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ افہام و تفہیم سے فیصلہ کیا گیا تاکہ کےپی پرخریدو فروخت کا الزام ختم ہو جائے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جے یو آئی کے گوپال سنگھ منتخب ہو گئے۔ ن لیگ نےجےیوآئی کے امیدوار گوپال سنگھ کےحق میں امیدوارد ستبردار کیا۔
الیکشن کمیشن نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی اقلیتی نشست پر جےیو آئی اور ن لیگ میں ٹاس ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے پیر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
کےپی میں (ن) لیگ اور جے یو آئی کو 9،9 مخصوص نشستیں مل گئیں جب کہ پی پی کو 5، پی ٹی آئی اور اے این پی کو ایک ایک نشست مل گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق جےیوآئی اور پیپلزپارٹی کی ایک، ایک خاتون نشست ختم ہو گئی۔
مسلم لیگ ن کو خاتون کی ایک نشست مل گئی۔
جےیوآئی اور مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستوں کی تعداد 9،9 ہو گئی جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مخصوص نشستوں کی تعداد 5 ہو گئی۔