پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے منگنی کرلی

پلکت سمراٹ

بالی ووڈ کے معروف اداکار پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے منگنی کرلی۔

بالی ووڈ جوڑی پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ویرے کی ویڈنگ کے ساتھی اداکار کریتی کھربندا اور پلکت برسوں سے ڈیٹنگ کررہے تھے۔

انسٹاگرام پر پلکت کی بہن ریا سمراٹ نے خاندانی تصاویر شیئر کیں جس میں کریتی کھربندا نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جبکہ دونوں نے ہاتھ میں انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔

kriti kharbanda, pulkit samrat, engaged

واضح رہے کہ سمراٹ نے اس سے قبل 2014 میں اس وقت کی گرل فرینڈ شویتا روہیرا سے شادی کی تھی جو کہ سلمان خان کی راکھی بہن ہیں تاہم اگلے سال دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

سمراٹ اور کھربندا 2019 سے ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

kriti kharbanda, pulkit samrat, engaged

کام کے محاذ پر کریتی اس وقت سنی سنگھ کے ساتھ عبیر سینگپتا کی ’خطرناک رومیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کے پاس سورج برجاتیا کی اگلی فلم ’پریم کی شادی‘ بھی ہے جس میں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا اور کیتھی سریش شامل ہیں۔

دوسری جانب پلکت سمراٹ کو حال ہی میں کامیڈی فرنچائز کی تیسری فلم ’فکرے‘ میں دیکھا گیا تھا۔