بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی دوستوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تمہاری شادی بھی نہیں ہوگی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کریتی سینن نے کہا کہ میری ہم عمر خواتین اور دوستیں کہتی تھیں کہ شوبز سے جڑی خواتین کی شادیاں نہیں ہوتیں، مجھے کہا جاتا تھا کہ شوبز اچھی دنیا نہیں ہے، یہاں اچھے لوگ نہیں ہیں، اداکار بننے کے بعد شادی نہیں ہوتی۔
کریتی سینن نے بتایا کہ دوستوں نے کہا تھا کہ تمہیں معلوم ہے نہ کہ تمہاری شادی نہیں ہوگی کوئی بھی ایک اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ دوستوں کی جانب سے یہ سب سن کر افسوس ہوا کہ میری نسل کے لوگ بھی اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں اور ایسی بات کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کریتی سینن کی آنے والی فلموں میں ’دی کریو‘ شامل ہے جس میں کرینہ کپور، تبو اور دلجیت دوسانج شامل ہیں۔
کریتی سینن اور ٹائیگر شیروف کی ایکشن فلم ’گنپتھ‘ رواں سال ریلیز کی جائے گی جبکہ اداکارہ ایک فلم میں شاہد کپور کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان اوم راوت کی فلم آدی پرش میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم 16 جون کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔