کریتی سینن کی ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل

کریتی سینن

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، مداحوں کی جانب سے جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ کریتی سینن کی جانب سے اپنی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں انہیں ساڑھی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

کریتی سینن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ” I’m a saree girl!“۔ جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ کریتی سینن کو ان کے رویے پر ٹوک دیا تھا۔ متنازع رئیلٹی شو بگ باس 17 میں فلم گناپاتھ کی پروموشن کے لیے اداکار ٹائیگر شیروف اور کریتی سینن شریک ہوئے تھے۔

کریتی سینن نے گھر میں داخل ہونے سے پہلے کچھ گھر کے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چائے بنانے کی نقل کرنا چاہتی ہیں۔سلمان خان سے کریتی سینن کہتی ہیں کہ دکھ نہیں رہا ہے چائے بنا رہی ہوں۔‘

کریتی سینن چائے بنانے کی نقل کرنا ہی شروع کرتی ہیں کہ سلمان خان کہتے ہیں کیا کررہی ہو، کریتی سینن بولتی ہیں کہ دکھ نہیں رہا ہے چائے بنا رہی ہوں۔‘

سلمان خان کہتے ہیں کہ چائے بنا رہی ہو وہ ٹھیک ہے لیکن یہ کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ یہ کیسا رویہ ہے دکھ نہیں رہا ہے چائے بنا رہی ہوں۔‘

دبنگ خان کہتے ہیں کہ ایک سوال پوچھا ہے میں نے کہو چائے بنا رہی ہوں یہ ٹھیک نہیں ہے ناں۔‘