ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے خلاف شائع جعلی خبروں اور مضمون پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کریتی سینن نے انسٹاگرام کے ذریعے جاری کردہ بیان میں تردید کی کہ وہ کسی تجارتی پلیٹ فارم کی تشیئر نہیں کر رہیں۔
کریتی سینن حال ہی میں ‘کافی ود کرن‘ شو کی مہمان بنی جس کے بعد ان کے خلاف کچھ خبریں اور مضمون شائع ہوئے۔ ان میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ تجارتی پلیٹ فارم کی تشیئر کر رہی ہیں۔
متعلقہ: کریتی سینن کس معروف اداکار کی رشتے دار ہیں؟
انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ میرے متعلق جعلی خبریں ہیں کہ میں تجارتی پلیت فارم کی تشیئر کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبریں یا مضمون حقیقت سے بالکل منافی ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں، اس کی وجہ سے میرے ساکھ کو نقصان پہنچا، میں نے شو میں اس متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا۔
کریتی سینن نے بتایا کہ میں نے جعلی خبریں اور مضمون شائع کرنے والوں کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، میری سب سے درخواست ہے کہ جعلی اور بے بنیاد خبروں سے ہوشیار رہیں۔
33 سالہ بالی وڈ اسٹار کو آخری بار فلم ’گنپت‘ میں امیتابھ بچن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ دیکھا گیا، لیکن بدقسمتی سے فلم نے باکس آفس پر خاطر خواں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
متعلقہ: ’ہر کوئی کہتا ہے میں کریتی سینن سے ملتی ہوں‘
کریتی سینن آئندہ اداکار شاہد کپور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کا عنوان نہیں بتایا گیا لیکن اس کی ریلیز 9 فروری 2024 کو شیڈول ہے۔