ممبئی: شاہ رخ خان، رنویر سنگھ و دیگر بڑے ستاروں کی طرح بالی وڈ کی نامور اداکارہ کریتی سینن نے اہم اعزاز حاصل کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے خصوصی گولڈن ویزا سرمایہ دار، کاروباری شخصیات یا پھر غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیا جاتا ہے۔ ماضی میں شاہ رخ خان، رنویر سنگھ، سنجے دت، ارجن کپور جیسے بڑے ناموں کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔
گولڈن ویزا حاصل کرنے والے نہ صرف یو اے ای میں تعلیم حاصل اور کاروبار کر سکتے ہیں بلکہ بغیر شہریت 10 سالوں تک رہائش بھی اختیار کر سکتے ہیں۔
متعلقہ: کریتی سینن کیخلاف جعلی خبریں شائع کرنے والوں کی شامت آگئی
View this post on Instagram
کریتی سینن کو حال ہی میں یو اے ای کا گولڈن ویزا جاری کیا گیا۔ اداکارہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یو اے ای کا خصوصی ویزا حاصل کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میرے دل میں دبئی کا خاص مقام ہے، میں اس کی ثقافت کا حصہ بننے کی منتظر ہوں۔
خیال رہے کہ کریتی سینن کو آخری مرتبہ فلم ’گنپت‘ میں دیکھا گیا تھا جبکہ فی الحال وہ کامیڈی سے بھرپور فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ جلوہ گر ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس میں شاہد کپور بھی نظر آئیں گے۔