کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فاتح کون ہوگا؟ کمال آر خان نے پیشگوئی کر دی

’بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل ہار جائے گا‘؛ کمال آر خان کی پیشگوئی

بھارت کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فاتح کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔

کمال آر خان سوشل میڈیا پر نہ صرف متحریک رہتے ہیں بلکہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فاتح سے متعلق پیشگوئی کی جو موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایک بار سابق کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی بھی ٹیم تمام میچز جینے کے باوجود ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتی۔

فلمی ناقد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس لیے اگر میں کرکٹ لیجنڈ کی بات کا یقین کروں تو آسٹریلیا فائنل میں انڈیا کو ہرائے گا، لیکن پھر بھی مجھے بھروسہ ہے کہ بھارت ہی جیتے گا۔‘