بھارتی فلموں کے ناقد کمال راشد خان المعروف ’کے آر کے‘ اکثر فلموں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب انہوں اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے آر کے نے اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی آئندہ سال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
کے آر کے نے لکھا کہ ’کنگنا رناوت دسمبر 2023 میں ایک بزنس مین سے منگنی کرنے والی ہیں۔
انہوں نے کنگنا رناوت کو پیشگی شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’اداکارہ کی شادی اپریل 2024 میں ہوجائے گی۔
Breaking News:- Actress Kangana Ranaut is going to get engaged with a businessman in December 2023. They will get married in April 2024! Congratulations to her in advance!
— KRK (@kamaalrkhan) September 24, 2023
کے آر کے کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان ایک واحد اہل امیدوار ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ کوئی بھی ہے مجھے امید ہے کہ اسے ہر وقت اسپرین کی ضرورت پڑے گی۔‘
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے کبھی اپنی محبت سے متعلق لب کشائی نہیں کی ہے، کیا کے آر کے کا دعویٰ سچ ثابت ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔