کراچی : اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہے، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس آٹھ سو چار پوائنٹس کمی کے بعد تنتیس ہزار 166 کی سطح پر بند ہوا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ، کاروبارکے دوران 100 انڈیکس میں 780سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھا گیا اور انڈیکس 3 سال 4ماہ کی کم سطح 33 ہزار 200 کی سطح سے نیچے آگیا۔
جس کے بعد انڈیکس میں948پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس33022 کی سطح پرآگیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر 100انڈیکس804پوائنٹس کمی سے 33166 کی سطح پر بند ہوا، انڈیکس میں2.43فیصدکمی ریکارڈکی گئی۔
شیئرزکی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے140ارب ڈوب گئے۔
گذشتہ روز بھی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی شدید بے قدری کا اثر بعد حصص بازار پربھی دیکھنے میں آیا تھا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں آگئی تھی، جس سے ہنڈریڈ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کھوبیٹھا ۔
مزید پڑھیں : ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 150 روپے پر پہنچ گیا
ٹریڈنگ کے دوران کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس سات سو سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 33 ہزار 575 کی سطح پر آگیا تھا۔
یاد رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے کے دوران 100انڈیکس 1406 پوائنٹس کمی سے 34716 پر بند ہوا اور 15.93 ارب روپے مالیت کے36 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 245 ارب روپے کم ہوکر 7126 ارب روپے ہوگئی تھی۔
انڈیکس 4 سال کی کم ترین سطح 34 ہزار 900 کی سطح تک گرگیا تھا اور سرمایہ کاروں کے115ارب ڈوب گئے تھے۔