لندن : گلے کے کینسر میں مبتلا سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا آپریشن ہوگیا ہے نواز شریف اہلیہ کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں.
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور لندن کے مقامی اسپتال میں داخل ہے جہاں ان کے گلے کا آپریشن کردیا گیا ہے اور وہ روبہ صحت ہیں.
کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں والدہ کے آپریشن کی تکمیل کی اطلاع دی ہے اور ساتھ ہی ایک تصوری بھی شیئر کی ہے جس میں نواز شریف اپنی اہلیہ ملثوم نواز کی عیادت کر رہے ہیں مریم نواز نے قوم سے کلثوم نواز کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے.
Ami in surgery at the moment. Request you all to pray for her. Thank you. pic.twitter.com/i9Y3h5Eno3
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 31, 2017
خیال رہے گزشتہ ہفتے گلے کی تکلیف کے باعث کلثوم نواز کے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ لندن کے وسطی شہر کے اسپتال میں داخل ہو گئی تھیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ روز بدھ کو لندن پہنچنے کے بعد آج کامیاب آپریشن کیا گیا..
یاد رہے کہ کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے حلقے این اے 120 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تاہم اپنی بیماری کے باعث ان کی انتخابی مہم مریم نواز چلا رہی ہیں.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔