ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ہمیں مان لینا چاہیے، کمارا سنگاکارا

سابق سری لنکن بیٹر کمارا سنگاکارا نے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد کہا ہے کہ اب ہمیں ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو مان لینا چاہیے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، پہلی اننگز میں پروٹیز کو کینگروز کے خلاف بڑے خسارے کا سامنا تھا، تاہم ٹیما باووما کے بروقت فیصلوں اور بولنگ میں اہم تبدیلیوں نے جیت کی راہ اہموار کی۔

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دنیا بھر میں اپنی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کےلیے مشہور سری لنکا کے لیجنڈ بیٹر کمارا سنگاکارا نے ٹیما باووما کی کپتانی کو سراہا۔

کمارا سنگاکارا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن بن چکی ہے تاہم اس جیت میں انفرادی صلاحیتوں سے قطع نظر اب ہمیں ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو مان لینا چاہیے۔

ٹیمبا باووما نے نہ صرف فائنل ٹیسٹ میچ میں بہترین کپتانی کی تھی بلکہ انھوں نے پہلی اننگز میں کارآمد 36 رنز جبکہ دوسری اننگز میں ایڈن مارکرم کے ساتھ فتح گر شراکت قائم کرتے ہوئے 66 رنز بنائے تھے۔

https://urdu.arynews.tv/shaun-pollock-emotional-commentary-proud-rambo-nation/