کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوشل مینڈس کے آئی پی ایل میں جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے پی ایس ایل سے معاہدے کے باوجود آئی پی ایل جانے پر سری لنکن کرکٹر کو نوٹس دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مینڈس پی ایس ایل کا معاہدہ ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔
واضح رہے کہ کوشل مینڈس نے پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران لیگ ملتوی ہونے پر وطن واپس چلے گئے تھے۔
آئی پی ایل میں جوز بٹلر کی جگہ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے کوشل مینڈس کو منتخب کیا ہے۔
یاد رہے کہ 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10: مایہ ناز کرکٹر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔
پنڈی میں آخری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔