امیر کویت نے نئی مثال قائم کر دی

امیر کویت نے نئی مثال قائم کر دی

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلی کر کے نئی مثال قائم کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پہلی بار وزارت خارجہ کا منصب ایک سابق سفارت کار کو سونپ دیا۔

ارجنٹائن میں سابق سفیر عبداللہ آل تحییٰ کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ امیر کویت نے امیری فرمان پر دستخط کر کے ’اصلاحات و ترقی‘ پروگرام کے تحت مذکورہ تبدیلی کی۔

کویت کی نئی کابینہ 13 وزرا پر مشتمل ہے جس میں حکمران خاندان کے دو وزرا بھی شامل ہیں۔ شیخ ڈاکٹر محمد 13 وزرا پر مشتمل حکومت کی سربراہی کریں گے۔

الشیخ فہد یوسف الصباح ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل کو دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ کا قلمدان دیا گیا جبکہ الشیخ فراس سعود المالک الصباح کو سماجی امور کی وزارت اور کابینہ امور کے قائم مقام وزیر مملکت کی ذمہ داری دی گئی۔

کابینہ میں خاتون بھی ہیں، نورا المشعان کو محنت اور میونسپل امور کی وزیر مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر عماد محمد العتیقی کو نائب وزیر اعظم اور وزیر تیل، عبد الرحمان المطیری کو وزیر اطلاعات و ثقافت، ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی کو وزیر صحت کا قلمدان سونپا گیا۔

امیر کویت نے نئی مثال قائم کر دی