کویت کے ایک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ المطلع کے علاقے میں ایک شخص جس کا محکمہ فوجداری تحقیقات کے ذریعے پیچھا کیا جا رہا تھا، نے اپنی گاڑی روک کر پل پر سے چھلانگ لگا دی، جس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب ایک شخص (جو ابھی تک نامعلوم ہے) کا المطلاع کے علاقے میں پیدل چلتے ہوئے مجرمانہ تحقیقات کے ذریعے پیچھا کیا گیا، تو اس نے پل سے چھلانگ لگادی۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی مدد کے لئے ایمبولینس کو بلوایا گیا اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پل سے چھلانگ لگانے والے شخص کی حالت انتہائی نازک ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ شخص کے سر میں فریکچر ہوا ہے، جسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔ اس واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود افسر اور فورس سے تفتیش کی گئی، تاہم زخمی شخص کا علاج کیا جارہا ہے تاکہ اس کا بیان لیا جا سکے۔
دوسری جانب کویت ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیر ملکی شہری معمولی غلطی کے باعث بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک غیر ملکی تارکین وطن نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں مطلع کیا کہ اس کے بیگ سے 3,000 دینار چوری ہو گئے ہیں۔
متاثرہ شخص کا سیکورٹی اہلکاروں سے کہنا تھا کہ اس نے اپنا بیگ ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ہال کے نماز کے کمرے کے باہر ایک شیلف پر چند لمحوں کے لئے رکھا تھا۔
ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے شکایت کنندہ کی تفصیلات درج کیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا، نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی کویقین دہانی کرائی کہ کوئی معلومات ملتی ہیں اور ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے مناسب طور پر مطلع کیا جائے گا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ یہ واقعہ تمام مسافروں کے لیے ایک احتیاطی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر اپنے سامان کی حفاظت کے لیے احتیاط کریں اور بیگ کو اس طرح لاوارث نہ چھوڑیں۔