کویت میں 21 سالہ شہری نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے پکڑے جانے پر ماں کے ساتھ مل کر اہلکار کی پٹائی کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک افسر نے نوجوان کی گاڑی رکنے اور شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تاہم صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب نوجوان کی والدہ گاڑی میں پہنچی جبکہ والد دوسری گاڑی میں موجود تھے۔
والدین نے بیٹے کو حراست میں لیے جانے کی مخالفت کی جس کے نتیجے میں افسر اور ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
ٹریفک افسر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مدد کے لیے اضافی گشت سے بیک اپ طلب کیا۔
امرأة صفعته وشاب قفز فوق السيارات ليضربه .. مشاجرة عنيفة والاعتداء على رجل أمن بـ #الكويت
— قبل قليل (@QblQlel) December 25, 2023
تاہم اس دوران ماں اور بیٹے نے پولیس افسر پر حملہ کردیا، مبینہ طور پر ماں نے اسے تھپڑ مارا اور جبکہ نوجوان نے چھلانگ لگا کر پولیس اہلکار پر چڑھائی کردی۔
بعدازاں حکام نے صورتحال پر دوبارہ قابو پالیا اور نوجوان کو قابو گرفتار کرلیا۔
جھگڑے کے بعد نوجوان کی گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے لے جایا گیا، اس کے خلاف الزامات کو دستاویزی شکل دی جا رہی ہے اور ان میں سرکاری ملازم کی توہین، حملہ اور ہتک عزت، اور متعدد ٹریفک خلاف ورزیاں شامل ہیں۔