یوکرین جرمنی پر ٹورس میزائل فراہم کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔
یوکرین جرمن حکومت پر روس کے خلاف دفاع کے لیے کیف کو جرمن ٹورس کروز میزائل فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے جرمنی کے بِلڈ ٹیبلوئڈ کے سنڈے ایڈیشن کو بتایا کہ یوکرین کو فوجیوں اور شہریوں کی مزید جانیں بچانے اور اپنے علاقوں کی آزادی کو تیز کرنے کے لیے ان میزائلوں کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فارمولہ آسان ہے میزائلوں کی لمبی رینج کا مطلب ہے جنگ کا کم دورانیہ، اس ہتھیار سے یوکرین "روسی قابض افواج کو یوکرین کی سرزمین پر فرنٹ لائن سے بہت دور تک دھکیل سکتا ہے ان کی رسد میں خلل ڈال سکتا ہے اور کمانڈ سینٹرز اور گولہ بارود کے ڈپو کو تباہ کر سکتا ہے۔
کولیبا نے اس یقین دہانی کا اعادہ کیا کہ کروز میزائل صرف یوکرین کی سرحدوں کے اندر تعینات کیے جائیں گے۔